چین کی بھارت کو سخت وارننگ: تبت جیسے حساس معاملات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے

بیجنگ: چین نے پاکستان کے ساتھ تعلقات سے متعلق بھارتی میڈیا میں شائع قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو تبت جیسے حساس معاملات پر سیاسی کھیل سے باز رہنے کی دوٹوک وارننگ دے دی۔

سی ٹی ڈی سندھ سے تبادلے پر ڈی آئی جی شاد مسیح کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور چین روایتی دوست اور قریبی شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون معمول کا حصہ ہے، جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں چین کے اہم ہمسائے ہیں اور بیجنگ ان کے درمیان صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

ماؤ ننگ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تبت ایک حساس علاقہ ہے اور اس سے جڑے معاملات کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے سیاسی طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

انہوں نے دلائی لامہ کو ایک سیاسی پناہ گزین قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر چین مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، جس پر بیجنگ کو شدید تحفظات ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین خطے میں استحکام کا خواہاں ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان مکالمے اور مشاورت کی حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں امن و ترقی کا فروغ ممکن ہو۔

انہوں نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقائی امن کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!