ملک بھر میں تیز بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، 10 جولائی تک الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مختلف دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آپریشن سندور میں 250 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک، مودی سرکار نقصانات چھپانے میں مصروف

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقے بارشوں سے متاثر ہو سکتے ہیں، جب کہ متعدد دریا اور ندی نالے خطرے کی زد میں ہیں۔

پنجاب کے دریا چناب میں مرالا اور قادرآباد کے مقامات پر کم درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح کابل، سندھ، سوات، پنجکوڑا، چترال، ہنزہ اور دیگر دریاؤں میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

اتر مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں سے گزرنے والے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔ آزاد کشمیر میں دریا جہلم اور اس سے منسلک نالے، جب کہ گلگت بلتستان میں ہنزہ دریا کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

ادھر بلوچستان میں کھیرتھر رینج، آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ اور موسیٰ خیل کے علاقوں میں بھی سیلابی ریلے آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جو مقامی آبادیوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے، ضروری اقدامات کرنے اور عوام کو پیشگی خبردار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں سے دور رہیں، مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ملک بھر میں تیز بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، 10 جولائی تک الرٹ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!