لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، وزیر بلدیات سندھ نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کراچی (تشکر نیوز) لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے فوری ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ ترجمان وزیر بلدیات کے مطابق یہ کمیٹی تین دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور ذمہ داریوں سے کوتاہی برتنے والے افسران کی نشاندہی کرے گی۔

لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی، 6 زخمی، متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

وزیر بلدیات نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے متعلقہ افسران کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، وزیر بلدیات سندھ نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!