کراچی (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت عزیزآباد پولیس نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکولا گراؤنڈ، بلاک 03 فیڈرل بی ایریا کے قریب گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: 35 سے زائد بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 11 اڈے ختم
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نعمان ولد یونس کے نام سے ہوئی ہے، جو مختلف ایف آئی آرز اور گٹکا ماوا فروشوں کی B کیٹیگری لسٹ میں شامل تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 47 عدد گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئیں، جو وہ فروخت کے لیے لے جا رہا تھا۔
ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 366/2025 درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ماضی میں بھی اسی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM، PSP) نے کہا ہے کہ ضلع سینٹرل میں مضر صحت اشیاء بیچنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
