گونزالو گارسیا کا فیصلہ کن گول ریال میڈرڈ یووینٹس کو شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں داخل

میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں منگل کو کھیلے گئے کلب ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ریال میڈرڈ نے یووینٹس کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں ان کا مقابلہ اب بوروسیا ڈورٹمنڈ سے ہوگا۔
بوروسیا ڈورٹمنڈ کی مونٹیری کے خلاف سنسنی خیز فتح کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ریئل میڈرڈ سے مقابلہ طے

ریال کے لیے واحد اور فیصلہ کن گول 54ویں منٹ میں گونزالو گارسیا نے شاندار ہیڈر کے ذریعے کیا، جو ان کا ٹورنامنٹ میں تیسرا گول بھی ہے۔ گول کا موقع ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ کے خوبصورت کراس پر میسر آیا۔

مبابے کی واپسی، بیلنگھم کا جاندار کھیل

دن کی ایک اور بڑی خبر کائلن ایمباپے کی بیماری کے بعد واپسی تھی، جو 68ویں منٹ میں بطور متبادل میدان میں آئے۔
جوڈ بیلنگھم نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے پہلے ہاف میں ایک یقینی گول کا موقع پیدا کیا، جسے یووینٹس کے گول کیپر نے شاندار انداز میں روک لیا۔

پہلا ہاف: جووینٹس کا دباؤ، ریال کی واپسی

یووینٹس نے میچ کا آغاز اعتماد کے ساتھ کیا اور شروع کے لمحات میں رینڈل کولو میوانی کو گول کا نادر موقع ملا، جو انہوں نے ضائع کر دیا۔
کینان یلڈیز اور نکولس گونزالیز نے بھی ریال کے دفاع کو دباؤ میں رکھا، تاہم رفتہ رفتہ ریال نے کھیل پر گرفت مضبوط کی۔

دوسرا ہاف: ریال کا کنٹرول اور فیصلہ کن گول

دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ نے یووینٹس کے گول پر مسلسل حملے کیے۔ بیلنگھم، والورڈے اور گولر نے گول کے متعدد مواقع بنائے۔
آخرکار، 54ویں منٹ میں گارسیا کے ہیڈر نے برتری دلائی، جسے یووینٹس برابر کرنے میں ناکام رہا۔
مبابے کی آمد نے اسٹیڈیم کا ماحول مزید پرجوش بنا دیا، جبکہ ریال کے گول کیپر کورٹوئس نے بھی کئی یقینی گول بچائے۔

الونسو مطمئن، ٹیوڈر تھکاوٹ کا شکار

ریال میڈرڈ کے کوچ ژابی الونسو نے گارسیا کی کارکردگی کو سابق لیجنڈ راؤل سے تشبیہ دی اور ایمباپے کی اگلے میچ میں مکمل شرکت کی امید ظاہر کی۔

"ہمیں صبر سے کام لینا پڑا، لیکن ٹیم نے شاندار نظم و ضبط دکھایا،” الونسو نے کہا۔
یووینٹس کے کوچ ایگور ٹیوڈر نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم آخر میں تھک گئی تھی:
"گرمی، نمی، اور سیزن کی طوالت نے ہمیں بیک وقت تھکا دیا۔”

ریال میڈرڈ اب ہفتے کے روز ڈورٹمنڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میں میدان میں اترے گا، جہاں شائقین کو ایک اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “گونزالو گارسیا کا فیصلہ کن گول ریال میڈرڈ یووینٹس کو شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں داخل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!