کراچی: گلستان جوہر میں خواجہ سرا کے بھائی پر مبینہ تشدد کے واقعے کے بعد بڑی تعداد میں خواجہ سرا تھانے پہنچ گئے، جہاں انہوں نے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
ایس پی گلشن احمد اقبال کے مطابق واقعہ علاقے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا، جس میں ایک خواجہ سرا کا بھائی تشدد کا نشانہ بنا۔ واقعے کے بعد متاثرہ خواجہ سرا کے ہمراہ متعدد خواجہ سرا گلستان جوہر تھانے پہنچے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دوسرا ملزم تاحال مفرور ہے۔ ایس پی گلشن کے مطابق مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں گرفتار اور مفرور دونوں افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ خواجہ سرا برادری نے مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
