کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں قائم اہم امام بارگاہوں کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
Khilafat Chowk Turns Into Garbage Dump – A Shameful Sight in Karachi’s Paposh Nagar District Central
پولیس چیف نے رضویہ امام بارگاہ، اوسامی امام بارگاہ اور محفل مرتضیٰ امام بارگاہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران ایڈیشنل آئی جی نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی، سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اطراف کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
جاوید عالم اوڈھو نے سیکیورٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کا تحفظ ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہوگی۔