کراچی (پولیس میڈیا سیل) ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے تھانہ ایئرپورٹ میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت قائم کیے گئے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی و نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا۔
اے وی سی سی/سی آئی اے کراچی کا اغواء برائے تاوان سے بچاؤ کے لیے بس اڈوں اور مساجد میں عوامی آگاہی مہم کا آغاز
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ایئرپورٹ اور ایس ایچ او ایئرپورٹ بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی نے تھانے میں موجود مال خانہ، لاک اپ اور 15 مددگار آفس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی آئی جی ڈاکٹر فرخ علی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے آپریٹر، ایس آئی او اور ڈیوٹی افسر سے ان کے فرائض سے متعلق دریافت کیا اور موجود افسران کو ان کی ذمہ داریوں کی بہتر انجام دہی کے لیے مناسب ہدایات بھی دیں۔
انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم شہریوں کی حفاظت، جرائم کی روک تھام اور فوری رسپانس کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مسلسل نگرانی اور بہتری کی ضرورت ہے۔