پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 روپے تک اضافے کا خدشہ منظوری وزیرِ اعظم دیں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 15 اور 20 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
پاکستان اقوام متحدہ انڈسٹریل بورڈ کا صدر منتخب عالمی سطح پر اہم سفارتی کامیابی

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی کرنسی کی قدر میں تبدیلی کے باعث قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے، جس کے اثرات براہ راست عوام پر پڑنے والے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے، جس کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی پہلے ہی بلند سطح پر ہے، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

وزارت توانائی، اوگرا اور وزارت خزانہ کی مشترکہ مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 15 روز بعد طے کی جاتی ہیں، اور اگلا فیصلہ یکم جولائی کی رات متوقع ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 روپے تک اضافے کا خدشہ منظوری وزیرِ اعظم دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!