مون سون الرٹ ملک بھر میں شدید بارشوں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ این ڈی ایم اے کی وارننگ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 30 جون سے 5 جولائی تک شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
کلب ورلڈ کپ ہیری کین کے دو گول بائرن میونخ کی فلیمنگو پر 2-4 سے فتح پی ایس جی سے یورپی ٹاکرا طے

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، مری، گلیات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور اور بالاکوٹ میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، جن کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، سوات، چترال، کوہاٹ، ڈی آئی خان، مردان اور بنوں میں بھی شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا امکان ہے، جبکہ دریائے کابل اور سوات میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ متوقع ہے۔

پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور گرد و نواح میں بھی بارشوں کا نیا سلسلہ شدید ہونے کا امکان ہے، جو نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 2 سے 5 جولائی کے دوران شدید بارشیں ہو سکتی ہیں، جس کے باعث اربن فلڈنگ کا شدید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی براہِ راست زد میں ہے، اور آنے والے دنوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے پگھلنے اور بارشوں کے امتزاج سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’مون سون کے دوران پانی کے بہاؤ میں اچانک اور خطرناک اضافہ ممکن ہے، عوام آبی گزرگاہوں، ندی نالوں اور دریا کے کناروں پر جانے سے گریز کریں اور سفر یا سیر و تفریح میں احتیاط برتیں۔‘‘

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ اتھارٹی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اور این ڈی ایم اے کا آپریشن سینٹر 6 سے 8 ماہ پہلے خطرات کی پیشگی نشاندہی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری طور پر 1122 یا مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفس سے رابطہ کریں۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “مون سون الرٹ ملک بھر میں شدید بارشوں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ این ڈی ایم اے کی وارننگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!