اتحاد ٹاؤن میں اقدامِ قتل کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار، ذاتی رنجش کا شاخسانہ

کراچی — تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس آئی او سب انسپکٹر ناصر خان کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے انجام دی۔

مون سون کے دوران کے-الیکٹرک کی فیلڈ ٹیمیں متحرک، بجلی کی فراہمی جاری، شہریوں سے احتیاط کی اپیل

ایس ایس پی انوسٹی گیشن لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق، گزشتہ روز اتحاد ٹاؤن کے علاقے عابدآباد میں ایک نوجوان شہزادہ ولد میر زادہ کو گھر کے اندر چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔ متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 285/25، دفعہ 324/34 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم سلیم ولد بیلا دار واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا، جس کی فوری گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ تھا، تاہم مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تفتیشی ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔

WhatsApp Image 2025 06 29 at 11.12.01 PM 1

68 / 100 SEO Score

One thought on “اتحاد ٹاؤن میں اقدامِ قتل کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار، ذاتی رنجش کا شاخسانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!