حافظ نعیم الرحمٰن کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر ردعمل، پاکستان اور کشمیر پر امریکی اثرات کے حوالے سے سخت موقف

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کو افسوس ناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ان نشستوں پر حق تھا۔ انہوں نے منصور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس فیصلے سے متفق نہیں ہے اور ہم مولانا فضل الرحمان سے سوال کر رہے ہیں کہ جو 30 مخصوص نشستیں ان کو مل رہی ہیں، کیا وہ انہیں لے کر آئیں گے یا نہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ ہم حق اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کراچی: تیونس کی سندا ایاری کو سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا، خودکشی کی کوشش کے بعد وطن واپسی کے اقدامات جاری

سپریم کورٹ نے جمعے کو 5 کے مقابلے میں 7 کی اکثریت سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں کو منظور کر لیا تھا، جس میں 12 جولائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا اور سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ ملک میں اقتدار کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے اور ہم نے جیتی ہوئی نشست الیکشن کمیشن کو واپس کر دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی اور جعلی طریقے سے میئر کراچی مسلط کیا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ عام انتخابات میں بھی جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور ن لیگ، پیپلز پارٹی سے کوئی توقع نہیں رکھتے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کا مقصد ایک انقلاب لانا ہے جس میں تمام فرقوں کو یکجا کیا جائے۔ جماعت اسلامی کسی مسلک کی جماعت نہیں، بلکہ وہ انسانیت کی خدمت کرتی ہے۔ حافظ نعیم نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے جغرافیہ، عقیدے اور نظریہ کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہے، اور پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے قوم کو تقسیم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کرتی ہے اور کشمیر اور فلسطین جیسے اہم مسائل پر اصولی موقف اپناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں امریکہ کے اثرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مفادات کے تحت پاکستان کو نقصان پہنچا ہے اور پاکستان کو امریکی دباؤ کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا موقف مضبوط ہونا چاہیے اور کسی بھی مذاکرات میں کشمیر کو پیچھے نہیں رکھا جا سکتا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت اور ریاست کو قوم کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اگر ایسا کیا تو سیاسی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں پیش آنے والے حالیہ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ لوگ دو گھنٹے تک مدد کے لیے پکارتے رہے لیکن کوئی ریسکیو ٹیم وہاں نہیں پہنچی اور لوگ اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

انہوں نے پنجاب کے 10 کھرب روپے کے اسکینڈل اور دیگر صوبوں میں جاری مالی بدعنوانیوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس ملک کو ان جماعتوں کے حوالے نہیں کر سکتی جو اس ملک کو لوٹ کر چکی ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “حافظ نعیم الرحمٰن کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر ردعمل، پاکستان اور کشمیر پر امریکی اثرات کے حوالے سے سخت موقف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!