کراچی — ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی کی خصوصی ہدایت پر گلشن معمار پولیس اسٹیشن کی افغان کیمپ چوکی کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔
اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں: کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد، 12 اسمگلرز گرفتار
چوکی انچارج نیاز حسین جونیجو نے اعلیٰ افسران کی ہدایت کی روشنی میں پولیس نفری کے ہمراہ افغان کیمپ میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران رہائشیوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی، اور 11 افراد کو نامکمل یا غیرقانونی دستاویزات پر حراست میں لیا گیا جن میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندے غیرقانونی طور پر مقیم تھے، جنہیں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔
چوکی انچارج نیاز حسین جونیجو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی عملداری اولین ترجیح ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ افغان کیمپ میں دیگر غیرقانونی عناصر کے خلاف بھی بلا تاخیر قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دوسری جانب قانونی طور پر مقیم مکینوں نے پولیس کے دوستانہ رویے کو سراہا اور آئندہ بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
