کراچی (تشکر نیوز) — ایسٹ زون میں تھانہ محمود آباد پولیس نے واٹر بورڈ آفس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ماجد عرف امجد ولد داد محمد کو گرفتار کر لیا۔
کراچی صدر: غیرقانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن پر پتھراؤ، صورتحال کشیدہ، نفری طلب
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 25.5 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور منشیات فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ اور نیٹ ورک کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ اس کے دیگر سہولت کاروں تک پہنچا جا سکے۔
