لیاقت آباد ٹاؤن کا 2.78 ارب روپے کا بجٹ پیش، ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ

کراچی (رپورٹ: اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب 78 کروڑ 11 لاکھ 18 ہزار 105 روپے کا بجٹ پیش کر دیا۔ بجٹ اجلاس کے موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، کوآرڈینیٹر صغیر احمد انصاری، اراکینِ کونسل، اکاؤنٹ آفیسر پرویز اختر، ڈائریکٹر کونسل وسیم احمد، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، دیگر افسران اور پریس و میڈیا کے نمائندگان موجود تھے۔

کراچی اور اطراف میں زلزلے کی ہلکی سرگرمیاں، کسی بڑے زلزلے کا فوری خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات

چیئرمین فراز حسیب نے بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے آئینی تقاضوں کے مطابق خلوص اور خدمتِ خلق کے جذبے سے تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کیے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت لیاقت آباد ٹاؤن کی ترقی میں سرگرم ہے اور ہم نے عید قربان، شب برات، محرم، ربیع الاول اور رین ایمرجنسی سمیت ہر موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے عوام اور مخالفین دونوں نے سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں لیاقت آباد کی عوام کو زیادہ سے زیادہ شہری سہولیات کی فراہمی اور صحت و صفائی کو ترجیح دی گئی ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لیے بڑی رقم مختص کی گئی ہے، جس سے سڑکوں، عمارتوں، برساتی نالوں، پارکس، کھیل کے میدانوں، اسٹریٹ لائٹس، گاڑیوں اور اسکولوں کی مرمت و بحالی سمیت کتب خانوں کی ترویج کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

اراکینِ کونسل نے چیئرمین فراز حسیب، مالیاتی کمیٹی اور افسران کو 1,60,286 روپے کی بچت کے ساتھ متوازن بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “لیاقت آباد ٹاؤن کا 2.78 ارب روپے کا بجٹ پیش، ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!