قائدآباد میں منشیات فروشوں اور عادی افراد کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن

کراچی (کرائم رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیاء لجنار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر قائدآباد کے علاقے میں منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کی قیادت ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے کی، جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

نواب شاہ پریس کلب کے انتخابات آج ہوں گے، صدارتی دوڑ میں سخت مقابلہ متوقع

کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا جو نہ صرف منشیات کے استعمال میں ملوث تھے بلکہ فروخت میں بھی سرگرم تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کے بعد بحالی مراکز منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں منشیات کی لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔

پولیس کی جانب سے عوام میں منشیات کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی گئی تاکہ نوجوان نسل کو اس تباہ کن عادت سے دور رکھا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کا ناسور فرد، خاندان اور معاشرے کو تباہ کر دیتا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ملیر پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ نوجوانوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “قائدآباد میں منشیات فروشوں اور عادی افراد کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!