آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کرائم اینڈ انوسٹیگیشن برانچ میں قائم پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS) کا دورہ کیا اور زیر تعمیر عمارت، مختلف شعبہ جات اور سسٹم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
آئی جی جیل خانہ جات کا سینٹرل جیل میرپورخاص کا دورہ سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
دورے کے دوران ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن نے آئی جی سندھ کو PSRMS کے تحت جاری امور اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ PSRMS کا مرکزی ہیڈکوارٹر کراچی میں ہے جبکہ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص میں ڈویژنل دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں۔
سندھ کے تمام پولیس اسٹیشنز کا ڈیٹا ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے اور تاخیر کرنے والے تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
آئی جی سندھ نے کہا:
ہمارا مقصد تفتیشی نظام کو پیپرلیس، ڈیجیٹل اور ریئل ٹائم بنانا ہے تاکہ یہ عدالتوں اور پراسیکیوٹر کے کیس فلو مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہو سکے۔
مقدمات کی ہر کارروائی، شواہد کی ترسیل، فارنزک، ڈی این اے رپورٹس کا بروقت اندراج یقینی بنایا جائے۔
قانونی تقاضوں میں تاخیر پر تحریری کارروائی کی جائے اور مانیٹرنگ افسران کو خودکار نوٹیفیکیشن جاری ہوں۔
تفتیشی افسران کی اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ دیئے جائیں۔
PSRMS کے تحت ضلعی سطح پر تفتیشی افسران کے لیے تربیتی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔
آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ مقدمات کی چیک لسٹ مرتب کی جائے اور ہر مرحلے پر سسٹم میں اپڈیٹ یقینی بنایا جائے تاکہ کیس مضبوط ہو اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

