اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق حماس کے ایک سینئر رہنما نے بدھ کو بتایا کہ جنگ بندی کے لیے ثالثی کرنے والے ممالک مصر اور قطر کے ساتھ رابطے نہ صرف برقرار ہیں بلکہ حالیہ گھنٹوں میں ان میں مزید تیزی آگئی ہے۔
بینفیکا نے بائرن میونخ کو شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی آکلینڈ سٹی کا بوکا جونیئرز کے خلاف یادگار ڈرا
حماس کے ترجمان طاہر النونو کا کہنا تھا:
"مصر اور قطر میں ہمارے ثالث بھائیوں کے ساتھ رابطے کبھی ختم نہیں ہوئے، اور ان رابطوں میں حالیہ گھنٹوں میں مزید شدت آئی ہے۔”
تاہم طاہر النونو نے واضح کیا کہ ابھی تک اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی نئی پیشکش یا تجاویز حماس کو موصول نہیں ہوئیں۔
اس صورتحال میں غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
