محرم الحرام سیکیورٹی: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، مرکزی محرم آپریشن روم قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام 2025 کے دوران جلوسوں، مجالس اور دیگر مذہبی تقریبات کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شعیہ علماء، اکابرین، مختلف تنظیموں کے نمائندگان، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز، زونل و ضلعی افسران، اسپیشل برانچ اور سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی یونٹ کے حکام نے شرکت کی۔

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ تمام اضلاع میں محرم الحرام کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس ہو چکے ہیں اور مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں اور مساجد پر سیکیورٹی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ہر ضلع میں پولیس کے انسپکٹر رینک کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے جو شعیہ تنظیموں کے نمائندگان سے مسلسل رابطے میں رہے گا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ معروف شعیہ علماء اور ذاکرین کو اسپیشل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی یونٹ کراچی میں مجموعی سیکیورٹی کے فوکل پرسن ہوں گے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں "مرکزی محرم آپریشن روم” قائم کر دیا گیا ہے، جو 25 جون سے 13 محرم تک 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام کرے گا۔

مرکزی محرم آپریشن روم کا مقصد محرم کے دوران بروقت ریسپانس، انٹیلیجنس کلیکشن اور مؤثر کوآرڈینیشن کے تحت تمام سیکیورٹی امور کی نگرانی کرنا ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ محرم آپریشن روم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، سیف سٹی نیٹ ورک اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے قریبی رابطے میں رہے گا تاکہ محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام سیکیورٹی: آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، مرکزی محرم آپریشن روم قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!