ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا امام بارگاہوں کا دورہ، محرم الحرام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے محرم الحرام کی آمد سے قبل ڈسٹرکٹ کے مختلف امام بارگاہوں کا تفصیلی وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کی اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی شدید مذمت

ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نے جلوس کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس، روف ٹاپ ڈپلائمنٹ، اہم مقامات اور کارڈن آف سمیت سیکیورٹی پلان کے تمام پہلوؤں کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران و اہلکاروں کی تیاری کو سراہتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او گلبرگ، عزیزآباد سب ڈویژنز، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور انٹیلیجنس اسٹاف بھی ہمراہ تھے۔ انچارج ڈی آئی بی سینٹرل سب انسپکٹر عمران نے سیکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایس ایس پی سینٹرل نے امام بارگاہوں کے منتظمین اور معززین سے بھی ملاقات کی، ان کے تحفظات سنے اور پولیس و منتظمین کے مابین قریبی رابطے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے شہریوں کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو قبل از وقت حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا امام بارگاہوں کا دورہ، محرم الحرام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!