سندھ تھیٹر فیسٹیول لاڑکانہ 2025 کا شاندار اختتام، فنکاروں کی کارکردگی کو خراج تحسین

لاڑکانہ: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور آرٹس کونسل لاڑکانہ کے اشتراک سے منعقدہ 10 روزہ سندھ تھیٹر فیسٹیول لاڑکانہ 2025ء رنگارنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ اعجاز لغاری تھے، جب کہ آرٹس کونسل لاڑکانہ کے صدر اسماعیل جتوئی، سیکریٹری حنیف سہاگ، اراکین گورننگ باڈی، فنکاروں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال: ایران پر حملے کی مذمت، اسرائیل اور امریکا پر شدید تنقید

اعجاز لغاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی ثقافتی سرگرمیاں انتہا پسندی کے خاتمے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کے فیسٹیولز نئے فنکاروں اور پروڈیوسرز کو ابھرنے کا موقع دیتے ہیں۔

صدر آرٹس کونسل لاڑکانہ اسماعیل جتوئی نے کہا کہ فنکاروں، رائٹرز اور ڈائریکٹرز نے دس دن مسلسل شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور تمام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ اور گورننگ باڈی کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

فیسٹیول میں پیش کیے گئے مقبول ڈراموں میں عشق فشق (واجد آزاد)، ڈے ودھی (امجد ابڑو)، کاٹیا کونہے دھو (اُفق بشیر چنا)، تھانو سیانو (سلیم عباسی)، تاریکی جو راستو (رفیق ابڑو)، بھالا رے بھاگ (ایوب گاد)، واہ جو پٹھو آہ یاں، بے وس (اسد کھوکھر)، آس نراس اور قیدیانی (لونگ شیخ) شامل تھے۔

پروگرام کے اختتام پر ڈائریکٹرز کو کارکردگی شیلڈز پیش کی گئیں اور آرٹس کونسل لاڑکانہ نے آئندہ مختلف تعلقوں میں بھی ایسے فیسٹیولز کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔

One thought on “سندھ تھیٹر فیسٹیول لاڑکانہ 2025 کا شاندار اختتام، فنکاروں کی کارکردگی کو خراج تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!