قائدآباد پولیس کی بڑی کارروائی: منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار، چرس و آئس برآمد

کراچی: ایس ایس پی ملیر لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

عزیز آباد پولیس کی کارروائی: گٹکا ماوا فروش گرفتار، 51 پڑیاں برآمد

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ، عبداللہ اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 3 کلو 595 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس، 60 گرام آئس اور منشیات فروشی سے حاصل شدہ نقد رقم برآمد کی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی اور فروخت میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 06 23 at 5.47.54 PM WhatsApp Image 2025 06 23 at 5.47.54 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “قائدآباد پولیس کی بڑی کارروائی: منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار، چرس و آئس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!