کراچی: ضلع وسطی میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس، کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف فوری ایکشن کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ضلع وسطی عاصم عباسی کی زیرِ صدارت ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی گلبرگ، ٹریفک انتظامیہ، لیبر آفیسر ضلع وسطی، وائس چیئرمین نیو کراچی، وائس چیئرمین نارتھ ناظم آباد، ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس، بدعنوانی اور حادثات پر سخت اقدامات کا عندیہ

اجلاس میں چائلڈ لیبر کے بڑھتے واقعات خصوصاً کم عمر بچوں سے چنگ چی رکشے چلوانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی نے ٹریفک پولیس اور متعلقہ انتظامیہ کو کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی محکمہ لیبر اور پولیس کو چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کا حکم دیا گیا۔

عاصم عباسی نے کہا کہ متاثرہ بچوں کو تعلیمی سہولیات، فنی تربیت اور ان کے خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے واقعات کی نشاندہی کے لیے جامع سروے کرانے کی تجویز دی گئی، جس پر تمام شرکاء نے اتفاق کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تجاویز پر اظہارِ تشکر کیا۔

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!