وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس، بدعنوانی اور حادثات پر سخت اقدامات کا عندیہ

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پاکستان ریلوے سے متعلق جاری تحقیقات اور مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹرین حادثات، ریلوکاپ بے ضابطگیوں اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر شاہرہ نور جہاں پولیس کی کارروائی، گٹکا و منشیات فروش گرفتار

اجلاس میں جون 2025 کے دوران سکھر، ملتان اور پشاور میں پیش آنے والے حادثات، ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے بڑھتے واقعات اور خانیوال میں فٹ اوور برج کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے حادثات کی وجوہات پر جامع تجزیہ کرنے اور سفارشات و آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرکے مجاز اتھارٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں عوام ایکسپریس کی کراچی سے روانگی میں تاخیر کی رپورٹ طلب کرلی گئی، جبکہ شاہین آباد کوارری کے بند ہونے کے معاملے کی ذمہ داری کا تعین کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں ریلوکاپ میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر جاری فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پی آر پی نے تحقیقات میں ملوث افسران کے خلاف فوجداری کارروائی اور ایف آئی اے کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی سفارش کی۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیا اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران و عملے کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیا۔ ساتھ ہی اچھی کارکردگی پر انعامات و تعریفی اسناد دیے جانے کا اعلان کیا اور افسران کو اپنی ذمہ داریاں خلوص اور شفافیت سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس، بدعنوانی اور حادثات پر سخت اقدامات کا عندیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!