محرم الحرام 2025: ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت سیکیورٹی انتظامات پر اہم اجلاس

کراچی: محرم الحرام 2025 کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت کانفرنس روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات آج متوقع

اجلاس میں ایس پی گلبرگ، ایس پی نیو کراچی ڈویژن، سب ڈویژنل پولیس افسران، امام بارگاہوں کے منتظمین، جلوس پرمٹ ہولڈرز سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے اجلاس کے شرکاء کو محرم الحرام کے دوران کیے جانے والے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی اور ان سے تحفظات اور مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایس پی ضلع وسطی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

اجلاس کا اختتام باہمی اعتماد، تعاون اور یکجہتی کے عزم کے ساتھ کیا گیا۔

WhatsApp Image 2025 06 18 at 11.21.00 PM WhatsApp Image 2025 06 18 at 11.21.00 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 18 at 11.21.01 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 18 at 11.21.01 PM 1 1 WhatsApp Image 2025 06 18 at 11.21.01 PM 2

One thought on “محرم الحرام 2025: ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت سیکیورٹی انتظامات پر اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!