واشنگٹن: پاکستان کے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورۂ امریکہ کے دوران آج وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر سے متوقع ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ایک ظہرانے پر ہوگی، جس کا اہتمام خود امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں کیا ہے۔
اس ملاقات کو دو طرفہ تعلقات، خطے کی سیکیورٹی اور عالمی امور کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران دفاعی تعاون، انسدادِ دہشتگردی، اور جنوبی ایشیا کی صورت حال پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
