کیماڑی پولیس کا دائود گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن

کراچی، 18 جون 2025: ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کی سربراہی میں کراچی کے علاقے سعیدآباد، دائود گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف منظم سرچ آپریشن کیا گیا۔

محرم الحرام 2025: سندھ حکومت کا فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کرنے کا فیصلہ

ایس ایس پی فیضان علی کے مطابق، آپریشن کے دوران علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے تاکہ مشتبہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔ پولیس کی بھاری نفری نے گھر گھر تلاشی کے عمل میں حصہ لیا، جو ڈرگ ڈیلرز اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے جاری ہے۔

آپریشن میں 100 سے زائد پولیس اہلکار شریک تھے، جو منشیات کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم رہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق، یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی ہے اور جلد اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی پولیس کا دائود گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!