محرم الحرام 2025: سندھ حکومت کا فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کرنے کا فیصلہ

کراچی، 18 جون 2025: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے محرم الحرام 2025 کے موقع پر امن و امان اور سیکیورٹی کے حوالے سے فول پروف کنٹی جینسی پلان کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ محرم کو ایک ٹیم کی حیثیت سے انتہائی پرامن بنائیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پلان کا حصہ بنائیں۔

محرم الحرام 2025: حیدرآباد پولیس کا سیکیورٹی پلان، مکمل تحفظ کی یقین دہانی

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ یکم محرم الحرام سے عاشورہ تک تمام مجالس، جلوسوں اور مذہبی اجتماعات پر سیکیورٹی فہرستوں کے مطابق یقینی بنائی جائے، اور روایتی جلوسوں کے راستوں پر روف ٹاپ ڈپلائمنٹ کو بھی مکمل کیا جائے۔

انہوں نے اسنائپرز کی تعیناتی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے روٹس کی سوئپنگ اور کلیئرنس کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے ہر پہلو کو پیشگی مکمل کرنا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ مکتبہ فکر اور دیگر مسالک کے مابین رواداری اور تعاون کے اقدامات کیے جائیں، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے تاکہ محرم کے دوران امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

فورتھ شیڈول میں شامل افراد سے متعلق قانون کے مطابق اقدامات کرنے، اور سندھ پولیس کو ہائی الرٹ رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کو یکم محرم سے اضافی نفری فراہم کی جائے گی اور سندھ پولیس کے تمام یونٹس ایک ٹیم کے طور پر منظم انداز میں محرم سیکیورٹی پلان پر عمل کریں گے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ تمام ایس ایس پیز، ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز اپنی ذمہ داریوں کو اولین ترجیحات میں شامل کریں اور پلان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “محرم الحرام 2025: سندھ حکومت کا فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!