شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ڈکیت گینگ کے تین اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
نیا ناظم آباد جِمخانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 21 تا 24 جون، کمشنر آفس میں انتظامی اجلاس
کارروائی شاہ لطیف ٹاؤن میں کی گئی جہاں ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت راشد، شہزار اور آفتاب کے ناموں سے ہوئی ہے، جو کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ گولیاں، دو موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق برآمد شدہ موٹرسائیکلیں شاہ لطیف اور شاہ فیصل تھانوں کی حدود سے چھینی گئی تھیں۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔