کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہیوی ٹریفک کی روانی کو منظم رکھنے کے لیے جاری پابندی کے اوقات کار میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ نئے حکم نامے کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔
کراچی میں ہیوی ٹریفک کے لیے پابندی کے اوقات کار میں 16 اگست تک توسیع
حکم نامے کے تحت ضروری اشیاء لے جانے والی گاڑیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، جبکہ دیگر ہیوی گاڑیوں کے لیے پابندی کا اطلاق برقرار رہے گا۔
شہر کی تین اہم شاہراہوں پر ضروری اشیاء لے جانے والے ہیوی ٹریفک کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے، جن میں شامل ہیں:
سپر ہائی وے سے نیو کراچی کی جانب
نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی
نادرن بائی پاس سے گلبائی، ماڑی پور روڈ
تاہم، ان شاہراہوں پر بھی تعمیراتی مواد لے جانے والے ڈمپرز کی آمد و رفت پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ پابندی 16 اگست 2025 تک نافذ العمل رہے گی، جس کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور سڑکوں پر غیر ضروری بوجھ کو کم کرنا ہے۔

