ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کی زیر صدارت محرم الحرام 1447ھ کی آمد کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری اداروں اور امام بارگاہوں کے منتظمین نے شرکت کی۔
اطالوی بحری جہاز “انتونیو مارچیلیا” کا کراچی آمد، دوطرفہ بحری تعاون میں نئی پیش رفت
اجلاس میں ایس ایس پی کورنگی، پاک رینجرز کے افسران، تمام ٹاؤن چیئرمینز، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کے-الیکٹرک اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
اجلاس کے دوران امام بارگاہوں کے منتظمین نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی گزرگاہوں سے متعلق مختلف مسائل پیش کیے، جن میں سیکیورٹی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، اسپرے مہم اور دیگر سہولیات شامل تھیں۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔ اجلاس میں شریک افسران نے بھی اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان، صفائی اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

