اطالوی بحری جہاز "انتونیو مارچیلیا” کا کراچی آمد، دوطرفہ بحری تعاون میں نئی پیش رفت

اطالوی بحریہ کا جنگی جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا تین روزہ خیرسگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ یہ دورہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان بحری تعاون اور دیرینہ روابط کو مزید فروغ دینے کی ایک اہم کاوش ہے۔

ایڈیشنل کمشنر کراچی کا امام بارگاہوں کا دورہ، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ

کراچی آمد پر اطالوی جہاز کے کمانڈنگ آفیسر اور عملے کا پاک بحریہ کے سینئر افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر اور قونصل خانے کے دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

دورے کے دوران اطالوی افسران اور عملہ متعدد پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جن میں جہازوں کا باہمی دورہ، میری ٹائم سیکیورٹی پر مشاورت اور مشترکہ تربیتی نشستیں شامل ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ ہم آہنگی اور اعتماد کو فروغ دینا ہے۔

دورے کے اختتام پر آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا، پاک بحریہ کے جہازوں کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں میں بھی شریک ہوگا، جن میں جنگی مشقیں اور میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز شامل ہوں گے۔ یہ مشقیں دونوں افواج کی مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

اطالوی بحری جہاز کا یہ خیرسگالی دورہ نہ صرف پاک-اٹلی بحری تعاون کی مضبوط بنیاد کو مزید مستحکم کرتا ہے، بلکہ خطے میں امن، استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا مظہر بھی ہے۔

WhatsApp Image 2025 06 17 at 4.56.30 PM

61 / 100 SEO Score

2 thoughts on “اطالوی بحری جہاز "انتونیو مارچیلیا” کا کراچی آمد، دوطرفہ بحری تعاون میں نئی پیش رفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!