ایسٹ زون پولیس انویسٹیگیشن کی 24 گھنٹوں میں بڑی کارروائ، مفرور و اشتہاری سمیت 7 ملزمان گرفتار

ایسٹ زون پولیس کے انویسٹیگیشن وِنگ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر سات (07) ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں مفرور، اشتہاری اور مختلف مقدمات میں مطلوب افراد شامل ہیں۔
شاہ لطیف پولیس کی کامیاب کارروائی اسٹریٹ کرائمز اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ڈکیت گروہ گرفتار

مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری:

تھانہ فیروز آباد پولیس نے FIR نمبر 486/2023 بجرم 489-F میں مفرور و اشتہاری مسلم خان ولد حلیم خان کو گرفتار کیا۔

تھانہ سولجر بازار پولیس نے FIR نمبر 292/2023 بجرم 422(i) میں مفرور و اشتہاری محمد فہیم ولد اسماعیل کو حراست میں لیا۔

مقدمات میں مطلوب گرفتار ملزمان:

تھانہ گلستان جوہر نے FIR نمبر 381/2025 بجرم 496-A/109 میں مطلوب کلیم اللہ ولد محمد سلیم کو گرفتار کیا۔

تھانہ سولجر بازار نے FIR نمبر 221/2025 بجرم 397/34 میں عبدالکبیر ولد محمد انتظار کو حراست میں لیا۔

تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے FIR نمبر 287/2025 بجرم 354/337/34 کے تحت اصغر ولد محمد خلیل اور اختر ولد محمد خلیل کو گرفتار کیا۔

تھانہ بہادر آباد پولیس نے FIR نمبر 238/2025 بجرم 489-F کے تحت ندیم اختر ولد شیر محمد کو گرفتار کیا۔

تمام گرفتار شدگان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ ان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ایسٹ زون انویسٹیگیشن پولیس کی یہ بروقت کارروائیاں شہر میں قانون کی عملداری اور جرائم کے انسداد کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہیں۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ایسٹ زون پولیس انویسٹیگیشن کی 24 گھنٹوں میں بڑی کارروائ، مفرور و اشتہاری سمیت 7 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!