کراچی میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کا آغاز، کے ایم سی کی بھرپور کارروائیاں

کراچی میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے پہلے روز شہر کے تمام اضلاع میں بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی جانب سے مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ مختلف مارکیٹوں اور دکانوں پر چھاپے مارے گئے، جن کے دوران 100 سے زائد دکانوں سے ہزاروں ممنوعہ پلاسٹک تھیلیاں ضبط کر لی گئیں۔

کراچی کسٹمز کا اسمگل شدہ موبائلز اور انڈین اشیاء کے خلاف بڑا ایکشن، کروڑوں کا مال ضبط

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں صرف تھیلیاں قبضے میں لی جا رہی ہیں تاکہ دکانداروں اور عوام کو آگاہی دی جا سکے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کے بجائے کپڑے یا دھات سے بنی تھیلیوں کا استعمال کریں، جبکہ دکانداروں کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ بار بار استعمال ہونے والے ماحول دوست مواد کا استعمال کریں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پلاسٹک نہ صرف نکاسی آب کے نظام کو متاثر کر رہا ہے بلکہ یہ ماحولیاتی تبدیلی کا بھی ایک بڑا سبب بن چکا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ابتدا میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ضرور ہوگا، لیکن ترقی یافتہ ممالک کی طرح ہمیں بھی ماحولیاتی بہتری کے لیے یہ قدم اٹھانا ہوگا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کا آغاز، کے ایم سی کی بھرپور کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!