کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے کراچی پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی جس میں صحافتی و بلدیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت صدر فاضل جمیلی نے کی جبکہ وفد میں رفیق بھٹو، سلیم جھنڈیر اور خاور حسین بھی شامل تھے۔

فنانس بل 2025: ایف بی آر کو گرفتاری و منی لانڈرنگ نوٹس کے اختیارات پر سینیٹ کمیٹی کا شدید ردِعمل

اس موقع پر کمشنر کراچی نے وفد کو شہر میں جاری ترقیاتی امور اور عوامی سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا، جبکہ صحافت کو معاشرے کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

دریں اثنا، کمشنر کراچی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں 15 روزہ اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ افسران اور محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کمشنر نے اجلاس میں عوامی شکایات کے فوری ازالے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افسران عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ کمشنر آفس کی کارکردگی پر مبنی ایک مجلہ بھی شائع کیا جائے تاکہ عوام کو جاری اقدامات سے آگاہی ہو۔

اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر افسران اور عملے کی حاضری اور خدمات کو سراہا گیا اور تمام اہلکاروں کو عید کی مبارک باد دی گئی۔

اجلاس میں شریک افسران میں اے سی سید غلام مہدی شاہ، اسد علی کھوسو، سجاد ابڑو، رابعہ سید، ڈی ڈی عبدالنبی بھٹو، پی ڈی نسیم بھٹو، پی ایس او احمر پاشا اور ڈائریکٹر میڈیا و اسپورٹس غلام محمد خان شامل تھے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!