سندھ کا 3.45 کھرب روپے کا بجٹ، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، 1460 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کریں گے: مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ و وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ کے بعد پریس کانفرنس میں نئے مالی سال کا صوبائی بجٹ پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس بار کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ کئی موجودہ ٹیکسز ختم یا کم کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، 34 اضلاع متاثر

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ریسٹورانٹس پر ٹیکس میں کمی، انٹرٹینمنٹ ٹیکس، ڈرینیج سیس، لوکل سیس اور میوٹیشن ٹیکس میں نرمی جیسے اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا مجموعی حجم 3.45 کھرب روپے ہے، جس میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 1 کھرب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ اس مالی سال کے اختتام پر 1460 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کر لی جائیں گی، جو ایک ریکارڈ ہے۔ کراچی کیلئے 236 ارب روپے کی سالانہ ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں، جبکہ صاف پانی کے منصوبوں پر 90 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے 422.3 ارب روپے کم ملے ہیں، اگر وفاق اپنے وعدے پورے کرے تو ترقیاتی منصوبوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ وفاق کی جانب سے محاصل کی کم منتقلی کا اثر صوبائی ترقیاتی بجٹ پر بھی پڑا ہے۔

مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ اگر وفاقی حکومت نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس نافذ کیا تو پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کیلئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ تعلیم، صحت، توانائی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے 5 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ ساڑھے 8 لاکھ مزید گھروں پر کام جاری ہے۔ یہ منصوبہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد ہے اور دیہاتی خود ان گھروں کی تعمیر اور دیکھ بھال کریں گے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ تھرڈ پارٹی انشورنس پر اسٹامپ ڈیوٹی کم کر کے 50 روپے کر دی گئی ہے اور موٹر سائیکل سواروں کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ زمینوں کے ریکارڈ کو بلاک چین پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ زراعت کے شعبے میں جدید مشینری اور فارم مکینزم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

One thought on “سندھ کا 3.45 کھرب روپے کا بجٹ، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، 1460 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کریں گے: مراد علی شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!