سندھ حکومت کا بجٹ 2025 عوام دشمن ہے، کراچی کے ساتھ سنگین ناانصافی کی گئی — رکن اسمبلی محمد فاروق

کراچی سے رکن سندھ اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما محمد فاروق نے سندھ حکومت کے مالی سال 2025 کے بجٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ غربت کے خاتمے کا نہیں بلکہ غریب کے خاتمے کا بجٹ ہے۔

تھانہ ماڈل کالونی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی، ملزم محسن گُجر گرفتار

محمد فاروق کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے، لیکن اس کے باوجود ہر بار کی طرح اس بار بھی اسے نظر انداز کیا گیا ہے۔ بجٹ میں کراچی کے لیے نہ کوئی میگا پروجیکٹ رکھا گیا ہے اور نہ ہی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی کوئی ٹھوس حکمت عملی دی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں صحت، تعلیم اور انفرااسٹرکچر جیسے اہم شعبوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے، جب کہ متوسط اور مزدور طبقے پر مہنگائی کی شکل میں کاری ضرب لگائی گئی ہے۔

انہوں نے وفاق میں شامل جماعتوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ میں احتجاج تو کرتی ہے، مگر وفاق میں اقتدار کا حصہ ہوتے ہوئے بھی کراچی کے لیے کچھ حاصل نہ کر سکی۔ محمد فاروق نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ برابر کی شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، جو آج تک حل نہیں کیا گیا۔

محمد فاروق نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت بجٹ پر نظر ثانی کرے اور عوام کی حقیقی ضروریات کے مطابق وسائل مختص کیے جائیں۔

One thought on “سندھ حکومت کا بجٹ 2025 عوام دشمن ہے، کراچی کے ساتھ سنگین ناانصافی کی گئی — رکن اسمبلی محمد فاروق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!