اجمیر نگری میں پولیس اور کرولا گینگ کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

اجمیر نگری پولیس نے جرائم پیشہ گروہ "کرولا گینگ” کے ساتھ کارروائی کے دوران ایک اہم کامیابی حاصل کر لی۔

ڈاکس پولیس کی کامیاب کارروائی، مچھر کالونی سے گٹکا فروش گرفتار

سیکٹر 1A-4، نزد 4J بس اسٹاپ کے قریب پولیس نے ایک مشکوک بلیک کرولا کار کو رکنے کا اشارہ دیا۔ گاڑی میں سوار تین ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

گرفتار ملزم کی شناخت سہیل شکرا عرف بنگالی ولد وحید محبوب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ لوڈ میگزین اور ایک چھینی گئی کرولا کار برآمد کرلی ہے۔

زخمی ملزم کو علاج کے لیے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

One thought on “اجمیر نگری میں پولیس اور کرولا گینگ کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!