کراچی کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا میں قیمت کم کرنے کی درخواست

کراچی: شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 69 پیسے کمی کی درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت جمع کرائی گئی ہے جس پر 19 جون کو سماعت ہوگی۔ اگر نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لی تو صارفین کو آئندہ مہینے کے بجلی بلوں میں 7 ارب 17 کروڑ روپے کا مجموعی ریلیف ملے گا۔

بھارت کا ہائپرسونک میزائل تجربے کی تیاری، خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ: پاکستان کے تحفظات

دوسری جانب حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بجٹ تجاویز کے مطابق بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج کی 10 فیصد حد ختم کرنے اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے حکومت کو فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے تک سرچارج لگانے کا اختیار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم سرچارج میں اضافے پر حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ترمیم حکومت کو بجٹ یا کسی مخصوص صورتحال کے تحت بجلی بلوں میں اضافی سرچارج لگانے کا اختیار دے گی۔ اس اقدام کا مقصد گردشی قرضے کو ختم کرنا ہے، جس کے لیے حکومت 1275 ارب روپے کا قرض کمرشل بینکوں سے لینے جا رہی ہے۔ یہ قرض آئندہ چھ سال میں صارفین سے سرچارج کی صورت میں واپس لیا جائے گا، جس سے عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا میں قیمت کم کرنے کی درخواست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!