کراچی: ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کی جانب سے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ خواجہ اجمیر نگری کے ایس ایچ او سرفراز راجپوت کو بہترین تفتیش (انٹروگیشن) کے ذریعے اہم ملزمان کی گرفتاری پر تعریفی سند CC-III اور کیش انعام سے نوازا گیا۔
نیو کراچی میں ناقص صفائی پر چیئرمین محمد یوسف برہم، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو “سفید ہاتھی” قرار دے دیا
ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے ایس ایچ او سرفراز راجپوت کی پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران پولیس فورس کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی محنت قابلِ تقلید ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق پولیس کے ایسے باصلاحیت افسران کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف ادارے کا مورال بلند ہوتا ہے بلکہ جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں مزید بہتری آتی ہے۔