بلدیہ ٹاؤن میں شراب کے نشے میں دھت افراد کا پولیس اہلکاروں پر تشدد 4 گرفتار

بلدیہ ٹاؤن میں نشے میں دھت افراد کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔
ماڑی پور اور لانڈھی میں خوفناک آگ پر قابو واٹر کارپوریشن اور فائر بریگیڈ کی مشترکہ بروقت کارروائی

تفصیلات کے مطابق شراب کے نشے میں دھت ملزمان ایک راہگیر لڑکی کو ہراساں کر رہے تھے، جس پر اہلِ محلہ نے فوری طور پر مددگار پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور ملزمان کو حراست میں لینے کی کوشش کی، تاہم ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور دیگر مفرور افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “بلدیہ ٹاؤن میں شراب کے نشے میں دھت افراد کا پولیس اہلکاروں پر تشدد 4 گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!