سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد زبیر کے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت سے معاملات طے پا چکے ہیں اور وہ جلد پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت ہوگی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد زبیر نے خود تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی اور اس سلسلے میں ان کے پارٹی قیادت سے رابطے بھی جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف نے بھی محمد زبیر کو پارٹی میں شمولیت کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ شمولیت کا باقاعدہ اعلان عید سے پہلے یا بعد میں کسی بھی وقت متوقع ہے۔
محمد زبیر ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما رہ چکے ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی حلقے میں شمار ہوتے تھے۔
