کراچی میں شدید گرمی اور بدترین اضافی لوڈشیڈنگ کے خلاف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کے الیکٹرک کو دو ٹوک انداز میں الٹی میٹم دے دیا ہے۔ سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ کے الیکٹرک شہریوں کی برداشت کا مزید امتحان نہ لے، اگر اضافی لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
عید سے قبل کراچی پولیس چیف کا مویشی دوست منڈی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کو سراہا
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے میٹروپولیٹن شہر کو اندھیروں میں دھکیلنے والی کمپنی کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ دس دن کے اندر اندر اپنی روش درست کرے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی مسلسل نااہلی اور غیر ذمے داری پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، اور عوام کا مقدمہ ہر سطح پر لڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں عوام شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں، اور حکام کی خاموشی ناقابل برداشت ہے۔ اگر صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو اپوزیشن سخت احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کرے گی۔
