ریڑھی گوٹھ میں منشیات کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن، نوجوان نسل کی حفاظت کے لیے بڑا قدم

کراچی – آئی جی سندھ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع ملیر پولیس نے تھانہ سکھن کی حدود ریڑھی گوٹھ میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف ایک بڑے اور مؤثر گرینڈ آپریشن کا انعقاد کیا۔

بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں، بھارت کی پراکسی جنگ بے نقاب: فیلڈ مارشل عاصم منیر

یہ کارروائی ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی خصوصی ہدایت پر کی گئی، جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران متعدد منشیات کے عادی افراد کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا، جبکہ کئی افراد کو ایدھی کے بحالی مرکز بھی روانہ کیا گیا تاکہ وہ نشے سے نجات پا کر دوبارہ صحت مند زندگی گزار سکیں۔

ایس ایچ او عدیل شاہ کی زیر نگرانی کیے گئے اس آپریشن کا مقصد نہ صرف منشیات کے استعمال کو روکنا ہے بلکہ نوجوان نسل کو اس تباہ کن لت سے محفوظ رکھنا بھی ہے۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی بھی دی گئی۔ ترجمان ملیر پولیس نے کہا، "نشے کی لت ایک فرد نہیں بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتی ہے، لہٰذا ایسے عناصر کے خلاف کارروائیوں میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔”

پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں، کیونکہ یہ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

WhatsApp Image 2025 06 01 at 9.57.16 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 01 at 9.57.16 PM 2 WhatsApp Image 2025 06 01 at 9.57.17 PM WhatsApp Image 2025 06 01 at 9.57.17 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 01 at 9.57.17 PM 2 WhatsApp Image 2025 06 01 at 9.57.18 PM WhatsApp Image 2025 06 01 at 9.57.18 PM 1

70 / 100 SEO Score

One thought on “ریڑھی گوٹھ میں منشیات کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن، نوجوان نسل کی حفاظت کے لیے بڑا قدم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!