بلاول بھٹو زرداری بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کے مشن پر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کی حالیہ جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے مشن کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

کراچی: ضلع شرقی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 137 گرفتاریاں، 51 ایف آئی آرز

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ سمیت اہم عالمی اداروں اور امریکی تھنک ٹینکس کے سامنے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ ان کی 2 جون کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اہم ملاقات طے ہے، جس میں پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ تناظر پر بات چیت کی جائے گی۔

پاکستانی وفد امریکی کانگریس کے ارکان، تھنک ٹینکس، صحافیوں اور دیگر اہم حلقوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ بلاول بھٹو 5 جون کو واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کی کانفرنس میں کلیدی خطاب بھی کریں گے، جہاں وہ خطے کی صورت حال اور پاکستان کے مؤقف پر روشنی ڈالیں گے۔

وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، سابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔
یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی سفارتی کمیٹی کا حصہ ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی مؤثر سفارتی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے۔

حکام کے مطابق، بلاول بھٹو کی قیادت میں یہ وفد عالمی سطح پر بھارت کے جارحانہ اقدامات کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کے دفاعی مؤقف کو اجاگر کرے گا، اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دنیا کے سامنے رکھے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بلاول بھٹو زرداری بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کے مشن پر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!