کراچی: خاتون سے پرس چھیننا ڈاکو کو مہنگا پڑ گیا، عوام نے خود ہی انصاف کر دیا

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم کی واردات اُس وقت ڈاکو پر بھاری پڑ گئی جب خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 16، منصورہ گراؤنڈ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے گھر کے باہر کھڑی خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی۔ واقعے کی ویڈیو قریبی گھر میں موجود ایک شخص نے موبائل فون پر بنائی۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی مزاحمت پر ایک ملزم کو گھر سے نکلنے والے شخص نے دبوچ لیا اور شدید پٹائی کی۔ شور شرابے کے دوران ایک نفسیاتی مریض بھی اچانک موقع پر آ پہنچا اور ملزم کے گلے پڑ گیا۔ ڈاکو کا ساتھی ملزم اسے بچانے کے لیے موٹر سائیکل سے اترا، مگر عوامی ردعمل سے گھبرا کر دونوں بھاگ نکلے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم پولیس کی وردی سے مشابہہ بینٹ پہنے ہوئے تھا، جس سے شبہ ہوتا ہے کہ وہ پولیس کا روپ دھار کر واردات کی نیت سے آیا تھا۔ خوش قسمتی سے ڈاکو پرس چھیننے میں کامیاب نہ ہو سکے اور عوامی مزاحمت پر جان بچا کر فرار ہو گئے۔

پولیس کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!