پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیراہتمام "Hilal Talks 2025” پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 1950 اساتذہ کرام شریک ہو رہے ہیں۔ اس اہم فکری و تدریسی پروگرام کا مقصد سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے، ففتھ جنریشن وارفیئر اور سازشوں سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
رافیل طیاروں کی ناکامی نے بھارتی فضائی طاقت کے دعووں کی قلعی کھول دی بین الاقوامی میڈیا
پروگرام میں ممتاز تعلیمی ماہرین، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اساتذہ کرام کے لیے خصوصی سیشنز منعقد کیے گئے، جن میں پاک فوج کی ساخت، کردار، اور سیکیورٹی امور پر جامع آگاہی فراہم کی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان سیشنز کے دوران اساتذہ کے مختلف سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے، جنہیں شرکاء نے بے حد مفید اور مؤثر قرار دیا۔
اساتذہ کے تاثرات:
ڈاکٹر سندس مستقیم (نسٹ): "ان سیشنز سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔”
ڈاکٹر عبدالقدوس صوہیب (BZU): "بلوچستان اور دہشت گردی پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو مؤثر اور مدلل تھی۔”
ڈاکٹر سرینہ احسان (کنیرڈ کالج): "ففتھ جنریشن وارفیئر اور سوشل میڈیا سے متعلق معلومات انتہائی اہم تھیں۔”
ایم نبی اللہ (قراقرم یونیورسٹی): "فوج سے انٹریکشن سے غلط فہمیاں دور ہوئیں۔”
فرح فیصل (یونیورسٹی آف گوادر): "سوشل میڈیا فیک نیوز پھیلانے کا مؤثر ہتھیار بن چکا ہے۔”
ڈاکٹر امتیاز اعوان (اے جے کے یونیورسٹی): "ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کا بیانیہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔”
ڈاکٹر عائشہ ذبیر (قائداعظم یونیورسٹی): "اساتذہ کی ذہنی ہم آہنگی کے لیے یہ اقدام انتہائی اہم ہے۔”
شرکاء نے اس پروگرام کو نہ صرف قابل تحسین قرار دیا بلکہ اس بات پر زور دیا کہ تمام ادارے ایسے اقدامات میں تعاون کریں تاکہ نوجوان نسل کو درست معلومات اور قومی بیانیہ فراہم کیا جا سکے۔
