رافیل طیاروں کی ناکامی نے بھارتی فضائی طاقت کے دعووں کی قلعی کھول دی بین الاقوامی میڈیا

پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کی جانب سے استعمال کیے گئے مہنگے فرانسیسی رافیل طیاروں کی ناقص کارکردگی نے بھارت کی فضائی طاقت کے دعووں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رافیل طیاروں کی پاکستان کے خلاف جنگ میں ناکامی کے بعد فرانسیسی دفاعی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن اور بھارتی حکومت کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔
غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عدالت کا کے الیکٹرک کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی کمپنی ڈسالٹ کی ایک ماہر ٹیم نے بھارت میں موجود رافیل بیڑے کا معائنہ کرنے کی درخواست دی، جسے نئی دہلی نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔ فرانسیسی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ وہ طیاروں میں ممکنہ تکنیکی خامیوں کا جائزہ لے کر حالیہ ناکامیوں کے اسباب جاننا چاہتی تھی۔

دوسری جانب بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے چینی ساختہ PL-15 میزائلوں کی مؤثر کارکردگی نے رافیل طیاروں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا، جس سے بھارت کے دفاعی بیانیے کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

رافیل کی حالیہ کارکردگی کے بعد انڈونیشیا نے بھی ڈسالٹ ایوی ایشن سے اپنے جنگی طیاروں کے ممکنہ معاہدے پر نظرثانی شروع کر دی ہے، جس سے فرانس کو عالمی دفاعی مارکیٹ میں ممکنہ نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “رافیل طیاروں کی ناکامی نے بھارتی فضائی طاقت کے دعووں کی قلعی کھول دی بین الاقوامی میڈیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!