کمشنر کراچی کا انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ملیر، کورنگی اور لانڈھی کا تفصیلی دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں چار گھنٹے طویل دورہ کیا، جس کے دوران وہ ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو، KTF کے کوآرڈی نیٹر سعود یعقوب کھوسو اور روٹرین شیخ عقیل احمد کے ہمراہ لانڈھی، کورنگی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں گئے۔

ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ کی برسی، اہم شخصیات کی شرکت سے عقیدت و احترام کا اظہار

دورے کے دوران کمشنر نے لانڈھی ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور مقامی تاجروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے انڈسٹری کے ملازمین کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بھرپور آگاہی دی۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے یونس برج برساتی نالے اور سڑکوں کی خستہ حالی کی شکایت پر کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کے احکامات دیے۔

اس موقع پر LATI کے صدر رایان احمد اشرف، سیکریٹری شاہ زمان اور دیگر تاجروں نے مہم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کمشنر کو صنعتی علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

بعد ازاں کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کے ہمراہ بلال کالونی، مظفر کالونی، مسلم آباد، گلزار کالونی اور بھٹائی کالونی کا دورہ کیا اور مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ اس مرتبہ انکاری خاندانوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے AC شاہ فیصل، AC لانڈھی، AC کورنگی اور متعلقہ ڈاکٹروں و پولیو ورکرز سے بھی معلومات حاصل کیں۔

کمشنر کراچی نے کورنگی ڈھائی میں واقع چائلڈ ہیلتھ کیئر اسپتال کا دورہ بھی کیا اور زبوں حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو اسپتال کی تزئین و آرائش کے لیے جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔

دورے کے انتظامات PSO رضوان علی عباسی نے انجام دیے، جبکہ اس موقع پر روٹرین شیخ عقیل احمد نے روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے کمشنر کو انسداد پولیو مہم سے متعلق بیداری پن پیش کیا۔ کمشنر کراچی کے میڈیا اور کھیلوں کے ڈائریکٹر غلام محمد خان بھی ہمراہ تھے۔

One thought on “کمشنر کراچی کا انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ملیر، کورنگی اور لانڈھی کا تفصیلی دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!