یومِ تکبیر: پاکستان کی ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل، قوم کا سر فخر سے بلند

آج 28 مئی کو پاکستان بھر میں یومِ تکبیر قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، جب 1998ء میں اس روز پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا تھا۔ یہ دن اس عزم کی یاد دلاتا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

پاکستان بازار پولیس کی کارروائی، مفرور ۳ ملزم اور ۱ ملزمہ گرفتار

بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے جب دنیا کو حیران کرتے ہوئے چھ ایٹمی تجربے کیے تو سائنسدانوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور "اللہ اکبر” کا نعرہ بلند کیا۔ ان تجربات نے نہ صرف وطن کے دفاع کو مضبوط کیا بلکہ مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز بھی پاکستان کو حاصل ہوا۔

یومِ تکبیر دشمنانِ وطن کے لیے پیغام ہے کہ پاکستانی قوم، افواج اور قیادت ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے متحد ہے۔ آج پاکستان 1998 کے مقابلے میں کہیں زیادہ مستحکم، محفوظ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

گزشتہ دہائیوں میں پاکستان نے ابدالی، غوری، شاہین، بابر، غزنوی، ابابیل، رعد، براق، فتح اور دیگر جدید میزائل و ڈرون نظاموں کے کامیاب تجربات کیے ہیں۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے بھی اپنے عزم پر قائم ہے۔

One thought on “یومِ تکبیر: پاکستان کی ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل، قوم کا سر فخر سے بلند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!